نریندری مودی کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔
وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Best wishes to Prime Minister @ImranKhanPTI for a speedy recovery from COVID-19.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2021
بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔