پی ڈی ایم توڑنےکی حکومتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں ، عظمیٰ بخاری 167

پی ڈی ایم توڑنےکی حکومتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں ، عظمیٰ بخاری

پی ڈی ایم توڑنےکی حکومتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز  اور مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کا اکٹھے استقبال کرکے سب فسادیوں کے منہ کو تالے لگادیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نےکہاکہ فردوس باجی، آپ تو کل تک حمزہ اور مریم نواز کے الگ الگ لیگ بنانے کے دعوے کررہی تھیں ۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم توڑنےکی حکومتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان سندھ کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کوجیل میں ملنےگئیں ، انہیں سندھ میں بیٹھ کر اپنے سابق آقا آصف زرداری پر تنقید کرتے ہلکی ہلکی شرمندگی تو محسوس ہوئی ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ  شریف خاندان کل بھی ایک پیج پر تھا ، آج بھی ایک پیج پر ہے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز مل کر جعلی حکومت کےخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں