فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے 159

فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کے ٹیسٹ جاری ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کورونا کا ٹیسٹ کروایا اور ایک بار پھر نتیجہ منفی آیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ریپڈ ڈائیگنوسٹک کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ جمعے کو مالاکنڈ یونیورسٹی کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں