تھانہ روہیلانوالی کے علاقہ میں 10/11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے دوران اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے والے ملزمان سرفراز،کامران اور ودی کے خلاف مقدمہ درج 161

تھانہ روہیلانوالی کے علاقہ میں 10/11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے دوران اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے والے ملزمان سرفراز،کامران اور ودی کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ روہیلانوالی کے علاقہ میں 10/11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے دوران اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے والے ملزمان سرفراز،کامران اور ودی کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ غازی خان ( فخرالزمان لکھیسرسے)آر پی او فیصل رانا کی24/7پولیسنگ جاری، بدفعلی کی کوشش کے دوران بچے کی برہنہ تصاویر بنانے،پولیس حراست سے گرفتار ملزم کے فرار ہونے اور کم سن بچوں کو کالا پتھر پلائے جانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے 24/7پولیسنگ جاری رکھتے ہوئے ریجن میں ہونے والے قانون شکنیوں کے مختلف وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے

اس کی مفصل رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ روہیلانوالی کے علاقہ میں 10/11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے کے دوران اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنانے والے ملزمان سرفراز،کامران اور ودی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،آر پی او نے ہدائت کی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے ریجن کے ہر بچہ کی حفاظت ”ہر بچہ اپنا بچہ“ کی پالیسی کے تحت کرنا ہے،ڈی پی او مظفر گڑھ نے تھانہ شاہ جمال کے علاقہ مین

کم سن بچوں کو کالا پتھر پلائے جانے کے واقعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے آر پی او کو بتایا کہ ایک بچی الماس بی بی جاں بحق جبکہ اس کا بچہ آصف زیر علاج ہے،بچوں کے ورثاء نے بعد میں قانونی کارروائی نہ کروانے کا لکھ دیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کم سن بچوں کو کالا پتھر پلایایا کوئی اور زہریلی چیز پلائی جانا ایک سنگین واردات ہے،پولیس اس وقوعہ کا گراس روٹ لیول تک جائزہ لے،اگر بچوں کو زہر پلایا گیا ہے تو بچوں کے ورثاء قانونی کارروائی کا کسی بھی وجہ سے حصہ نہیں بننا چاہتے تو پولیس کی مدعیت میں یہ قانونی کارروائی ہو سکتی ہے،آر پی او نے کہا

کہ میں اس حوالے سے روزانہ فالو اپ لوں گا،ڈی پی او مظفر گڑھ نے تھانہ خان گڑھ کے علاقہ میں پولیس حراست سے گرفتار ملزم کی فراری کے واقعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے کا واقعہ پولیس کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے،فرار ہونے والے ملزم کو دوبارہ فوری گرفتار ہونا چاہیے،آر پی او نے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف پولیس رولز کے مطابق محکمانہ احتساب بھی کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں