سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوران بارش ڈرائیورز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی 139

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوران بارش ڈرائیورز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوران بارش ڈرائیورز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے دوران بارش ڈرائیور ز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ تفصیلا ت کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورز حضرات کے لیے بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کے متعلق ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورزحضرات بارش کے وقت احتیاط کے ساتھ مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں۔ دوران بارش موٹر سائیکل سواروں اور خصوصا پید ل چلنے والوں کا خاص خیال رکھیں۔بارش کے وقت سٹرک پر پھسلن ہونے کے باعث جلد بازی ،غلط اوور ٹیکنگ اور

اوورسپیڈنگ کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے لہذا اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں۔ کوہ مری میں مسلسل دو دن سے ہونے والی بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے لہذامری میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریںاور پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران اندھے موڑ پر احتیاط سے گاڑی چلائیں اور دھند میں فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک واردنز آپ کے دوست آپ کے مددگار ہیں جو ہر طرح کے موسمی حالات میں آپ کی سہولت کے لیے موجود ہوتے ہیں لہذا ان کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں