صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین 29 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے، عبدالمالک کاکڑ 233

صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین 29 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے، عبدالمالک کاکڑ

صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین 29 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے، عبدالمالک کاکڑ

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان (پ ر) بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین ٹھاٹھے مارتا سمندر 17 نکاتی ڈیمانڈ نوٹس سمیت 25 فیصد ڈسپائریٹری الاونس کے حصول کے 29 مارچ کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھر پور احتجاج کریںگے ، گرینڈ الائنس کسی بھی صورت میں اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار الائنس کے کنوئنر عبدالمالک کاکڑ نے مختلف محکمو ں کے سرکاری ملازمین سے بات چیت کے دوران کیا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار

ہیںاور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا اُنہوں نے گرینڈ الائنس میں شامل تمام سرکاری ملازمین تنظیموں اور ملازمین کے جوش و جذبے کو سراہا ہے اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بے ہسی اور ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے فنڈز کی کمی اور کورونا کی آڑ میں کسی بھی طاقت کے استعمال سے ملازمین کا 25 فیصد ڈسپائریٹری ریڈکشن الاونس غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین پر مشتمل اتحاد(اگیگا) کے پلیٹ فارم سے تاریخی احتجاج کیا اور تنخواہوں میں 25 فیصد ڈسپائریٹری ریڈکشن الاونس کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس سے ملازمین کو محروم رکھنے کے لیے صوبائی حکومت لیت ولعل اور تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں