حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا 132

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ جناح لائبریری لان میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اے سی بختیار اسماعیل اور ڈی ایس پی غلام مرتضی کے ہمراہ پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پڑھا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی اس موقع پر سرکاری افسران علماءکرام ممبران امن کمیٹی وکلاء صحافیوں تاجروں اساتذہ ڈاکٹرز سیاسی وسماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب میں کورونا ایس او پیس پر بھرپور عملدرآمد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش وجذبہ سے مناتی ہیں مصائب و مشکلات اور بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان کی سلامتی استحکام خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لیے متحد ہو کر ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا یوم پاکستان تخلیق پاکستان کی بنیاد کا دن ہے

تعمیر پاکستان کے لئے ہمیں ایک ہو کراسے دنیا میں مثالی مملکت بنانا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا کی وباء سے نجات کیلئے حفاظتی تدابیر ایس او پیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، اےسی بختیار اسماعیل اور ڈی ایس پی غلام مرتضی نے سبزہ زار میں پودے لگائے۔ ضلع خانیوال کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز سمیت ضلع بھر میں مختلف سرکاری محکمہ بات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام بھی یوم پاکستان کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں