پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد اور قربانیاں دینے والے ہیروز کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں صدر پاشا گروپ عامر خان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد اور قربانیاں دینے والے ہیروز کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں صدر پاشا گروپ عامر خان پاکستان کے قیام کیلئے مسیحوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا پیٹر جارج
23 مارچ کے حوالے سے یومِ پاکستان کی تقریب کا انعقاد چیئرمین بجلی گیس بحالی تحریک اور آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی ایم اے 53 جاوید انتظار کی طرف سے ستارہ مارکیٹ میں کیا گیا جس میں بطور مہمانانِ خصوصی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی صدر خان عامر خان اور سینئر رہنما پیٹر جارج کو مدعو کیا گیا جن کے ہمراہ سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی عہدیداران مرکزی پریس سیکرٹری قمر عباس ملک ، سینئر نائب صدر حاجی مقصود ، اسسٹنٹ پریس سیکرٹری شکیل بھٹی اور نائب صدر افضل کھٹانہ نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پاشا گروپ پیٹر جارج نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے مسیحوں کی بے شمار قربانیاں ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور مسیحوں نے ہمیشہ پاکستان کی فلاح ، بقاء اور وجود کی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ قابلِ تعریف اور قابلِ ستائش ہے
پاشا گروپ کے مرکزی صدر خان عامر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان قرارداد پاکستان 23 مارچ 1940ء میں منظور ہوئی اسی وقت پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور قیامِ پاکستان کیلئے جن جن ہیروز نے قربانیاں دیں ان کو سرخ سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے دفاع اور بقاء کیلئے ہر دم تیار ہیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
جاوید انتظار نے اپنے خطاب میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی قائدین کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کیلئے جو قربانی دینی پڑی کبھی گریز نہیں کریں گے اور پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے پرکھوں کی بے بہا قربانیاں ہیں جو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور آج ان سب شخصیات کو جنہوں نے قیامِ پاکستان کیلئے جدوجہد کی ان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اور تجدید عہد کا دن ہے
تقریب کے آخر میں 23 مارچ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی
قمر عباس ملک مرکزی پریس سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ