آج پاکستان دنیا کے پر ایٹمی پاور ہے تو یہ سب ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور کوششوں کا ثمر ہے، چوہدری ساجد محمود 148

آج پاکستان دنیا کے پر ایٹمی پاور ہے تو یہ سب ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور کوششوں کا ثمر ہے، چوہدری ساجد محمود

آج پاکستان دنیا کے پر ایٹمی پاور ہے تو یہ سب ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور کوششوں کا ثمر ہے، چوہدری ساجد محمود

دولتالہ (نامہ نگار )قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے تحریک آزادی پاکستان کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں میں مذہبی ،سیاسی ،معاشی ،سماجی ،تعلیمی اور دیگر میدانوں میں شعور اجاگر کرکے آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا

جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں آزاد قوم کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں جو کہ ہمارے بزرگوں اور آباﺅ و اجدا د کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ان خیالات کا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ دولتالہ کے زیر اہتمام پرچم پارک میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کے پر ایٹمی پاور ہے تو یہ سب ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور کوششوں کا ثمر ہے

تحریک آزادی میں شاعر مشرق علامہ اقبال نے آزادی کا جو خواب دیکھا تھا قائد اعظم محمد علی جناح نےا±س کو عملی جامہ پہنایا ، قیام پاکستان کے دوران ہمارے بزرگوں،جوانوں ،ماوئں ،بہنوں بیٹیوں نے جو قربانیاں دی ہیں انہی کی بدولت آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے ا±بھر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدق دل اور خلوص نیت سے اپنی دمہ داریاں ادا کریں گےاس موقع پر انہوں نے پرچم پارک کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی فنڈز کے اجراءکا بھی اعلان کیا تقریب میں سابق وائس چیئرمین علاﺅ الدین قریشی ،شیخ سجاد احمد ،شیخ محمد ارشد،عزیز الرحمان ،ویوتھ ونگ کے عہدیداران مبین قریشی ،علی قریشی ،چوہدری اویس ،چوہدری مشتاق ،محمد حسنین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں