خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوگئی 88

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوگئی

فائل فوٹو

پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق کردی۔

سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  20 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے جن میں سے 10 مریضوں میں برطانوی وائرس پایا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت کے مطابق صوبے کی 20 لیبارٹریز میں روزانہ 6 ہزار کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں، پشاور، نوشہرہ،مردان سمیت 9 اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سےزائد ہے۔

سیکرٹری صحت نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں