الریاض انگلش لنگویج سینٹر دھابیجی میں یوم قرارداد پاکستان منایا گیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا 205

الریاض انگلش لنگویج سینٹر دھابیجی میں یوم قرارداد پاکستان منایا گیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

الریاض انگلش لنگویج سینٹر دھابیجی میں یوم قرارداد پاکستان منایا گیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

ٹھٹھہ( امین فاروقی )الریاض انگلش لنگویج سینٹر دھابیجی میں یوم قرارداد پاکستان منایا گیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا طلباء و طالبات نے پاکستانی ہیروز اور قراداد پاکستان پر خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ریاض احمد جوکیو، آصف آرائیں، کائنات جوکیو، ماریہ، مدینہ، دعاء شاہد, تانیہ شاہد، سمرہ آرائیں، رافعہ جوکیو، اقراء، علی عباس، قمر شہباز جتوئ ودیگر نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کا انعام ہے 81 برس قبل مینار پاکستان کے

سائے تلے بانی پاکستان محمد علی جناح نے ستائیسویں اجلاس کی تاریخی صدارت کی اور مملکت خداد پاکستان کو آزاد ریاست کے طور پر منوانے کا عزم کیا آج پاکستان مشکلات کے مختلف ادوار سے گذرتے ہوئے

لاکھوں قربانیوں کی بنیاد پر مستحکم کھڑا ہے اس وطن پر اللہ تعالی کا خاص انعام ہے کے ان حالات میں بھی آزادنہ انداز کے ساتھ تمام قوموں کی پہچان ہے تقریب میں پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں