راولپنڈی سی پی او احسن یونس کی سربراہی میں راولپنڈی ٹریفک کی کارکردگی بہتری کی طرف گامزن 203

راولپنڈی سی پی او احسن یونس کی سربراہی میں راولپنڈی ٹریفک کی کارکردگی بہتری کی طرف گامزن

راولپنڈی سی پی او احسن یونس کی سربراہی میں راولپنڈی ٹریفک کی کارکردگی بہتری کی طرف گامزن

راولپنڈی (عمران ساحر )کوہسار ویلفیئر سوسائٹی کی وٹس ایپ میسج پر سی ٹی او راولپنڈی کا فوری ایکشن لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے واقعی میں سوشل میڈیا صرف فوٹو سیشن کے لئے نہیں بلکہ کام کے لئے بھی استعمال کرتے ہیںچاکرہ راولپنڈی میں موجود کوہسار کالونی کی کوہسار ویلفیئر سوسائٹی کے ممبر کی طرف سے وٹس اپ پر ایک درخواست بھیجی گئی کہ علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے

جس پر سی ٹی او راؤ مظہر نے فوری طور پر ڈی ایس پی ٹریفک کو فوری طور پر مسئلہ حل کرانے کی ہدایت کی اور ڈی ایس پی علی رفیق نے آفیسر ندیم اور رشید کو علاقے کا معائنے کرنے کے لئے بھیجا جس پر علاقے کی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا اور اور سی ٹی او صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ٹریفک آفیسرز نے یقین دہانی کرائی کے علاقے میں رش ختم کرنے کے لیے بہت جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں