غوری ٹاون ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 28 مارچ کے احتجاج اور دھرنے کے لیے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا 141

غوری ٹاون ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 28 مارچ کے احتجاج اور دھرنے کے لیے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا

غوری ٹاون ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 28 مارچ کے احتجاج اور دھرنے کے لیے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد(عمران ستی) غوری ٹاون ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 28 مارچ کے احتجاج اور دھرنے کے لیے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو فیز 7کے فوارہ چوک سے شروع ہو کر سروس روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں تاجر برادری، رہائشی اور ڈیلرز حضرات نے بڑی تعداد می‍ں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین سے افتخار عباسی راناعبدالقیوم ،فرید خان، سردار عبدالشکورظفرعباسی ،عبدالستار عباسی ودیگر نے خطاب کیا اور سب کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا

اور ایکسپریس وے کو بند کیا جائے گا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمیں بجلی گیس کے کنکشن کی بحالی کا یقین نہ ہوجائے ہم پاکستان کے اندر مقبوضہ کشمیر کی طرح زندگی گزار رہے ہیں غوری ٹاون میں ہمارے پاس رجسٹری اور انتقال کے موجود ہونے کے باوجود ہمیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہمیں جلد سے جلد بجلی گیس کی کنکشن کی بحالی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں