ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف میرج ہالز کا دروہ
خانیوال (سعید احمدبھٹی) جناب ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف میرج ہالز کا دروہ کیا گیا۔ انتظامیہ میرج ہالز کو ہدایت کی گئی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق آؤٹ ڈور ہی پروگرام کی اجازت ہو گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جا کر میرج ہال سیل کر دیا جائے گا۔ لہذا ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس وبا سے محفوظ رہا جا سکے اور آپ لوگوں کے کاروبار بھی متاثر نہ ہو۔