عورتوں کی فلاح کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا اولین ترجیح ہے ، شہلا رضا
حیدرآباد ( امین فاروقی ) صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ عورتوں کی فلاح کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا اولین ترجیح ہے سندہ کے تمام دارلامان اب محکمہ ترقی نسواں کے حوالے کیے گئے ہیں کوشش ہوگی کا دارلامان میں پناہ لینی والی خواتین کو تمام تر بنیادی سھولیات فراہم کر کے انہیں گھر جیسا پر سکون ماحول فراھم کیا جا سکے وہ آج قاسم آباد حیدرآباد کے دارلامان میں میڈیا سے باتیں کر رہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ دارلامان میں امور کو بہتر کرنے کیلئے ذاتی طور پر سندہ بہر کے دارلامان کے دورے کروں گی اور آج کا یہ دورہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور ترقی نسواں ساتھ مل کر سندھ میں کام کریں گے تاکہ خواتین کی بہتری کیلئے نئے پروجیکٹس شروع کیے جا سکیں اورہمارے پاس فنڈز کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ نواب شاہ میں دارالامان کی بلڈنگ تو ہے لیکن وہ فنکشنل نہیں ہے جسے فعال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کی جانیوالی موثر قانونسازی پر ضرور عمل کریں گے اور ہم تو چاہتے کے وفاق قانونسازی کرے کیوں کہ صرف آرڈیننس سے کام نہیں چلتے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے جو کہ جمہوری اور سیاسی عمل کا حصہ ہے اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیئے ہمیں جماعت اسلامی اور ن لیگ نے بھی ووٹ دیئے ہیں۔ ایک.سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن اور بائے الیکشن کے لیئے تیار ہی نہیں تھی ہماری تجویز تھی کے ان انتخابات میں حصہ لیا جائے جس کے بعد کے نتائج آپ سب کے سامنے ہیں جبکہ پنجاب میں ن لیگ نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمینٹ کی لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سندہ انجم جمانی، وومین کمپلینٹ سیل حیدرآباد کی انچارج قرت العین شاھ و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھیں اس موقع پر انہوں دارلامان کا تفصیلی دورہ کیا اور دارلامان کی عمارت کی تزئین و آرائش سمیت دیگر امور کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی