آزادکشمیر کے عام انتخابات،مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ تشکیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان مسلم لیگ نون میاں محمد شہباز شریف نے آزادکشمیر کے عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ نون کا 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا،صدر پاکستان مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف بورڈ مے چئیرمین ہونگے
ممبران میں وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ نون آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، راجہ ظفرالحق،شاہد خاقان عباسی ، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر، سینیر نایب صدر چوھدری طارق فاروق،خواجہ محمد آصف،ڈاکٹر محمد نجیب نقی،چودھری محمد عزیز، سردار عبدالخالق وصی،سردار مہتاب خان عباسی،خواجہ سعد رفیق،چودھری محمد برجیس طاہر ،پرویز رشید،حمزہ شہباز شریف،ڈاکٹر سعید کرمانی اور نصیب اللہ گردیزی شامل ہیں نوٹی فکیشن مرکزی سیکرٹریٹ لاہورماڈل ٹاون سے صدر پاکستان مسلم لیگ میاں محمد شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔