ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائیاں تیز 124

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائیاں تیز

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائیاں تیز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں- تحصیلوں میں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی کارروائیاں کی جارہی ہیں-ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے 5 دکانیں اور ریڈ اونین پیزا ریسٹورٹ کو سیل کردیا جبکہ 2 دکانداروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا-اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل ہم سب کے لئے نہایت ضروری ہے تاجر حضرات اور شہری اس حوالہ سے ذمہ داری کا ثبوت دیں اور ہدایات پر عمل کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں