ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں کوٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمنگل کے لاک ڈاؤن کے دوران بازار، عوامی مقامات،شاہراہوں سے ٹریفک غائب 144

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں کوٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمنگل کے لاک ڈاؤن کے دوران بازار، عوامی مقامات،شاہراہوں سے ٹریفک غائب

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں کوٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمنگل کے لاک ڈاؤن کے دوران بازار، عوامی مقامات،شاہراہوں سے ٹریفک غائب

کوٹلی(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں کوٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمنگل کے لاک ڈاؤن کے دوران بازار، عوامی مقامات،شاہراہوں سے ٹریفک غائب اور تجارتی مراکزسنسان نظر آئے۔لوگوں کی اکثریت نے حکومتی اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے خود کو گھروں تک محدود رکھا،شہر میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری مختلف بازاروں اورداخلی وخارجی راستوں پربدستور موجودرہی۔

کوٹلی میں شہریوں،تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے حکومتی ہدایات پرمکمل عملدرآمدکیادریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس خطر ناک وبا ہے اس وباء سے بچاوکیلئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اس پرعمل درآمد کرتے ہوئے باہر نکلنے کے بجائے اپنے گھروں میں رہیں اور بلا وجہ سفر اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں