عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اگر کسی شخص کا نام ووٹر فہرست میں در ج ہونے سے رہ گیا ہے تو فوری رجسٹریشن آفیسران سے رابطہ کرے،ڈپٹی کمشنر بدر منیر 147

عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اگر کسی شخص کا نام ووٹر فہرست میں در ج ہونے سے رہ گیا ہے تو فوری رجسٹریشن آفیسران سے رابطہ کرے،ڈپٹی کمشنر بدر منیر

عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اگر کسی شخص کا نام ووٹر فہرست میں در ج ہونے سے رہ گیا ہے تو فوری رجسٹریشن آفیسران سے رابطہ کرے،ڈپٹی کمشنر بدر منیر

میرپور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہاہے کہ آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021ء کے حوالہ سے انتخابی فہرست ہا کے ابتدائی مسودات 19مارچ کو بغرض اعتراضات و عذرا ت آویزاں کیے گئے تھے۔اس حوالہ سے جو اصل ووٹرز ووٹر فہرست میں درج ہونے سے رہ گئے تھے بعد از ویری فیکیشن اُن کو متعلقہ ووٹر فہرست میں درج کیا جائے گا اور جو مطلوبہ شرائط پوری نہیں کر رہا اُس کا اخراج کیا جائے گا۔

اس حوالہ سے شما ر کنندگا ن رجسٹریشن آفیسران کی سربراہی میں ویری فیکیشن کا پراسیس جاری ہے۔ سافٹ ویئر کے حوالہ سے رجسٹریشن آفیسران کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے نادرا ہیڈ کوارٹرمیں رابطہ کر رکھا ہے جس کے باعث ووٹر فہرستوں میں پائی جانے والی ٹیکنیکل غلطیوں کو دورکر لیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ صاف و شفاف ووٹر فہرستیں تیار ہوں ا س لئے عوام الناس سے بھی اپیل ہے

کہ اگر کسی شخص کا نام ووٹر فہرست میں در ج ہونے سے رہ گیا ہے تو فوری رجسٹریشن آفیسران سے رابطہ کرے اور اگر کوئی شخص جو کہ شرائط پوری نہیں کرتا وہ ووٹر فہرستوں میں درج ہوگیا ہے تو متعلقہ علاقے کے لوگ اس کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ویری فیکیشن کے بعد شفاف ووٹر فہرستیں تیار کی جائیں جس کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں