ممالک میں مذہب اور قوم پرستی کے بنیاد پر عوام میں اشتعال پیدا کرکے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی جارہی ہے ،امیر مولانا سلیم عاطف چانڈیو
ٹھٹھہ ( امین فاروقی )جمعیت علماء اسلام ٹھٹھہ کے نائب امیر مولانا سلیم عاطف چانڈیو نے کہا ہیکہ عالمی اسٹیبلشمنٹ اپنی شاطرانہ سازشوں کے تحت عرب ممالک کے بعد وسطی جنوبی ایشیائ ریاستوں میں بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام و ملک دشمن پالیسیوں کو جاری رکھنے کے لئے اور ان ممالک کی اقتصادیات کو اپنے کنٹرول میں کرنے کیلئے اور اپنے استعماری و خونی پنجے گاڑنے کیلئے اور ان ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور سیاسی بحرانوں کو جنم دینے کیلئے اپنے گوماشتوں کے ذریعے سازشوں میں مصروف ہیں ان ممالک کی نظریاتی
اور جغرافیائ نقصان پہنچانے کیلئے اور نو آبادیاتی نظام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان ممالک میں مذہب اور قوم پرستی کے بنیاد پر عوام میں اشتعال پیدا کرکے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی جارہی ہے لیکن اسلامیہ جمہوری پاکستان کی عوام ان صیہونی قوتوں کو انشاءاللہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دینگے اور انکے مذموم مقاصد کو خاک میں ملادینگے انکے ہمراہ مولانا شکیل احمد چانڈیو اور مولانا سلمان فارسی بھی موجود تھے