ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا سرپرائز وزٹ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا سرپرائز وزٹ کیا-انہوں نے ایمرجنسی، سمیت وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویہ،ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا
-سی ای او ہیلتھ نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا-انہوں نے ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کے مطابق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے-ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مریضوں سے رویہ بارے بھی شکایات نہیں ملنی چاہئیے-