بحثیت کشمیری پاکستان کی سلامتی ہمارے لیے سب سے اہم ہے،راجہ محمد فاروق حیدر خان 195

بحثیت کشمیری پاکستان کی سلامتی ہمارے لیے سب سے اہم ہے،راجہ محمد فاروق حیدر خان

بحثیت کشمیری پاکستان کی سلامتی ہمارے لیے سب سے اہم ہے،راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بحثیت کشمیری پاکستان کی سلامتی ہمارے لیے سب سے اہم ہے ایک سیاسی طور پر مستحکم خوشحال پاکستان ہی ہمارا بہترین وکیل ثابت ہو سکتا ہے۔پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے تاہم جہاں ہندوستان کے ساتھ معاملات کی بات آتی ہے تو یہ ایک حساس اور پیچیدہ مسئلہ ہے‘ اس میں جلد بازی سے فیصلے نہیں کرنے چاہیں،

اسی طرح جو ہندوستان کے ساتھ تجارت کی بحالی کا فیصلہ ہوا تھا وہ ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے فیصلے کرنا اور پھر انہیں تبدیل کرنا حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ کشمیری ایک جمہوری،اقتصادی طورپر مضبوط اور مستحکم پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں

ہماری جائز خواہش ہے کہ 5اگست کے بعد بعض معاملات جن کا اثر عوامی سطح پر ہو فیصلہ کرنے سے قبل کشمیریوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے اور اس حوالے سے سیز فائر لائن کے اس پاروطن عزیز کے لیے بے پناہ قربانیاں دینے والے کشمیریوں کے جذبات و احساسات اور پاکستان کے حوالے سے ان کی امیدوں کو مدنظر رکھنا چاہیے حکومت پاکستان کو آزادانہ فیصلے کاحق حاصل ہے مگر ان امور کو مد نظر رکھا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں