202

پاکستان تحریک انصاف خانیوال کے نوجوان رہنما مہر ثقلین اشرف وہنیوال کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع خانیوال کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف خانیوال کے نوجوان رہنما مہر ثقلین اشرف وہنیوال کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع خانیوال کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے) پاکستان تحریک انصاف خانیوال کے نوجوان رہنما مہر ثقلین اشرف وہنیوال کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع خانیوال کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیا، مہر ثقلین اشرف وہنیوال نے ڈپٹی انفارمیشن مقرر ہونے پر صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب تیمور الاسلام, ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ خانیوال چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ, ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ

خانیوال حمزہ خاں میتلا اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ خانیوال ملک مغیث اقبال ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مہر ثقلین اشرف وہنیوال کو دوستوں سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے بھی بھرپور مبارکباد دیں گئی اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستانی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے نوجوانوں کے لیے اقدامات نہ کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انشاءاللہ نوجوان پارٹی کو فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، نوجوان عمران خان کے سپاہی ہیں اور انشاءاللہ حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عمران خان ملک کے عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں