گھر سے باہر نکلنے کے صورت میں ماسک کا استعمال لازمی ہو گا،ترجمان ضلعی انتظامیہ بھمبر 134

گھر سے باہر نکلنے کے صورت میں ماسک کا استعمال لازمی ہو گا،ترجمان ضلعی انتظامیہ بھمبر

گھر سے باہر نکلنے کے صورت میں ماسک کا استعمال لازمی ہو گا،ترجمان ضلعی انتظامیہ بھمبر

بھمبر( بیوروچیف)ترجمان ضلعی انتظامیہ بھمبرکاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیس کی نسبت محکمہ صحت عامہ بھمبر نے رپورٹ دی ہے کہ ضلع بھمبر کی حدود میں کورونا وائرس پھیلاؤ کی وجوہات میں ماسک کا عدم استعمال،شادیوں کے فنکشنز،سیاسی میٹنگز،اور غیر ضروری طور پر علاقہ پاکستان میں نقل و حمل سر فہرست ہے۔انہی وجوہات کی بنا پر حکومت آزاد کشمیر نے پورے آزاد کشمیر میں ہر قسم کے سیاسی،سماجی،مذہبی، اجتماعات/میٹنگز پر پابندی لگا رکھی ہے۔لہذا عوام الناس کو ایک بار پھر باور کرایاجاتا یے کہ
1۔یکم تا 14 اپریل ضلع بھمبر کی حدود میں شادیوں کے indoor اورoutdoor پروگرام/تقریبات پر پابندی عائد کی جاتی ہے

نیز شادیوں کی تقریبات کے لیے استعمال ہونے والی کیٹرنگ کے سامان وغیرہ کی فراہمی پر پابندی ہو گئی۔عرصہ متذکرہ بالا کے دوران کیٹرنگ سے منسلک کاروبار مکمل بند رہیں گے, خلاف ورزی کی صورت میں شادی کی تقریب منعقد کرنے والے شخص/اشخاص اور کیٹرنگ کا سامان فراہم کرنے والے شخص/اشخاص کے خلاف دفعہ 188 اے پی سی کے تحت FIR کا اندراج اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گئی۔
2۔گھر سے باہر نکلنے کے صورت میں ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔ماسک کا عدم استعمال دفعہ 144 ض ف کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 اے پی سی کے تحت FIR اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گئی

۔
3۔ہر قسم کے سیاسی، مذہبی،اجتماعات پر پر بھی یکم اپریل تا 14 اپریل پابندی عائد کی جاتی ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں اجتماع منعقد کرنے والے آرگنائزر دفعہ 144 ض ف کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پائیں گے جو دفعہ 188 اے پی سی کے تحت زیر مواخذہ لاتے ہوئے FIR اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
4۔پنجاب و دیگر صوبوں میں بلا ضرورت آنے جانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
5۔جمعے کے علاوہ اب منگل کے بجائے بروز ہفتہ مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔
6۔دیگر پابندیاں دفتر ہذا سے جاریہ حکم نمبر 21/99-993 مورخہ 27/03/21 کے مطابق حسب سابق بحال رہیں گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں