پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ويں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رھنما سینیٹر سسی پلیجو نے خراج تحسین کیا 179

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ويں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رھنما سینیٹر سسی پلیجو نے خراج تحسین کیا

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ويں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رھنما سینیٹر سسی پلیجو نے خراج تحسین کیا

ٹھٹھہ( امین فاروقی )پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ويں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رھنما سینیٹر سسی پلیجو نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” بھٹو کا نام ہی قربانی اور بہادری کا عکاس ھے وہ پاکستان کے پہلا عوامی لیڈر تھا جس نے عوامی سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر راستوں پر عوامی ھجوم میں لے آیا، اور اس نے عوام سے دور باھر بھاگنے کے بجائے شھادت کو ترجیح دی،

ذوالفقار علی بھٹو جس نے پاکستان کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے جوھری پروگرام کا آغاز کیا اور 1965 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بہادری سے بھرپور نمونے پیش کیا.سسی پلیجو نے مزید کہا کہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ہی چین کے ساتھ لازوال دوستی کے رشتے کا آغاز کیا اور لاھور میں دوسرے اسلامی سربراہی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا جس نے عالمی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا، بھٹو نے کامیاب خارجہ امور کے ساتھ ملک کے اندر عوامی مفادات کے لیے بہت کام کیا پاکستان اسٹیل ملز بہی پاکستانی عوام کو شہید عوام کا تحفہ تھا،

تعلیم کو فروغ دینے کے لیے جال بچھایا اور پاکستان کا پہلا متفقہ آئین بہی ذوالفقار علی بھٹو نے دیا.انہوں مزید کہا کہ شہید عوام کو آج کے دں ایک آمر نے جسمانی طور پر الگ تو کیا مگر وہ صدیوں اور نسلوں تک عوام کے دلوں پر راج کرے گا، ان کے مشن کو شھید بی بی نے آگے چلایا اور اب پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں چلانے گی کیونکہ عوام کا دوسرا نام ہی پیپلزپارٹی ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں