ڈی ئی خان/جمعیت تحصیل پرواہ مجلس عمومی کا اجلاس/کثیرتعداد میں راہنماوں اور کارکنان کی شرکت 180

ڈی ئی خان/جمعیت تحصیل پرواہ مجلس عمومی کا اجلاس/کثیرتعداد میں راہنماوں اور کارکنان کی شرکت

ڈی ئی خان/جمعیت تحصیل پرواہ مجلس عمومی کا اجلاس/کثیرتعداد میں راہنماوں اور کارکنان کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)گذشتہ روز جمعیت علماءاسلام تحصیل پروآ کا مجلس عمومی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عمومی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس حاجی عصمت اللہ لسکانی کےگھر پلواں رمک میں منعقد ہوا۔اجلاس کا ایجنڈا تحصیل ناظم عمومی حضرت مولانا عبدالصمد نے پیش کیا، اجلاس کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے عمومی اراکین نے مختلف موضوعات پر بات کی اور جماعت کو فعال بنانے کےلئے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں ضلعی قائدین کیطرف سے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ ،مولانا قاری محمد اعجاز فاروقی ،حافظ عبدالمجید گوگا خیل ،

عبداللہ شاجہان ،عصمت اللہ نعمانی ،احمد خان کامرانی نے شرکت کی ۔اجلاس میں قائد جمعیت کی صحت یابی کےلئے خصوصی دعا کا اہتمام ہوا حاجی محبوب بلوچ کے بھائی کےصحت یابی کےلئے بھی دعا کی گئی, اجلاس میں تحصیل تونسہ کے عہدداران مولاناشہزاد حنیف اور ان کے رفقاء نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی سرپرستی مفتی رشید احمد جبکہ صدارت سردار امتیازخان بلوچ نے کی، اجلاس میں ہریونین کونسل کی رپورٹ پیش کی گئی اور آنے والے وقت میں بھرپور تیاری کےعزم کا اظہار کیا گیا، اجلاس سے سردار امتیازبلوچ، چوہدری اشفاق، احمدکامرانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جماعت کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا آجلاس مفتی رشید احمد کی دعا پراختتام پزیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں