سٹی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 5رکنی ڈرگ ڈیلرز اور جیب تراشوں کا گروہ گرفتار 183

سٹی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 5رکنی ڈرگ ڈیلرز اور جیب تراشوں کا گروہ گرفتار

سٹی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 5رکنی ڈرگ ڈیلرز اور جیب تراشوں کا گروہ گرفتار

مظفرآباد (بنارس راجپوت) ​سٹی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 5رکنی ڈرگ ڈیلرز اور جیب تراشوں کا گروہ گرفتار، گروہ سے ہیروئن اور چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی تھانہ کی ہدایت پر تفتیشی آفیسران محمد علی اورمحمد پرویز اعوان، ڈی ایف سیزراجہ بلال اورطاہر محمود پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلرز اور جیب تراش ملزمان انور شاہ، محمد رفیق، عمران علی،

خورشید احمد اور مقصود خان کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،ملزمان منشیات فروخت کرنے کے علاوہ جیب تراشی میں بھی ماہر ہیں جو دن کو چہل قدمی کے بہانے منشیات فروخت کرتے اور موقع پاکر شہریوں کے جیب بھی خالی کرتے رہے۔سٹی پولیس نے فوری ایکشن لے کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔سٹی پولیس کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں