مہنگائی کیخلاف وزیر اعظم کے دعوے ٹھس جڑواں شہروں میں سبزی فروٹ کی حکومتی پرائس لسٹ مذاق بن گئی
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اسلام آباد / سوہان فیض آباد مہنگائی کیخلاف وزیر اعظم کے دعوے ٹھس جڑواں شہروں میں سبزی فروٹ کی حکومتی پرائس لسٹ مذاق بن گئی
دکانداروں کا ڈنکے کی چوٹ پر پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے سے انکار
وفاقی حکومت کی ناک تلے ہی حکومتی رٹ چیلنج
جڑواں شہروں میں پرائس لسٹ پر عمل درآمد کرنے والی کوئی ایک دکان بھی موجود نہیں
پرائس لسٹ صرف حکومتی اہلکاروں کو دکھانے کے لیے رکھی جاتی ہے
ہر دکاندار کو پرائس لسٹ کی دو روپے والی کاپی دس روپے میں مہیا کی جاتی ہے
پرائس لسٹ کے مطابق کوئی چیز نہیں دے سکتے ، دکانداروں کا صاف انکار
فیض آباد سے متصل وفاقی حکومت کا علاقہ سوہان ناجائز منافع خوروں کی جنت بن گیا
حکومتی رٹ عملاً ہفتے کے پانچ روز اور دن چار بجے تک رہ گئی
دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد اور چھٹی کے روز عوام مافیاز اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر
عوامی حلقوں کا وزیر اعظم اور اسلام آباد، راولپنڈی کی انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ
پرائس لسٹوں پر عمل درآمد کے لیے ہر علاقے میں مانیٹرنگ وینوں پر پٹرولنگ کی جائے ، عوامی حلقے
پرائس لسٹ بنانا کارنامہ نہیں ، عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، عوامی حلقوں کا مطالبہ
پرائس لسٹوں پر عمل درآمد نہیں کروانا تو یہ مشق بھی ختم کر دیں ، عوامی حلقے