چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا ، ممبر،راجہ محمد فاروق نیاز ،ووٹر فہرست ہاء کی تیاری کے لیے قائم کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا 97

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا ، ممبر،راجہ محمد فاروق نیاز ،ووٹر فہرست ہاء کی تیاری کے لیے قائم کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا ، ممبر،راجہ محمد فاروق نیاز ،ووٹر فہرست ہاء کی تیاری کے لیے قائم کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا

مظفرآباد (بنارس راجپوت) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا نے ممبر آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق نیاز کے ہمراہ سوموار کے روز آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے ووٹر فہرست ہاء کی تیاری کے لیے قائم کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم خالد اعوان، تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیربھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)عبدالرشید سلہریا نے کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا

اور ووٹر فہرستوں کی تیاری اور پراگریس کا جائزہ لیا۔ اس مو قع پر ایشنل ڈپٹی کمشنر عاصم خالد اعوان اور تحصیلدارمظفرآباد حماد بشیر نے ووٹر فہرستوں کی تیاری کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے محکمہ مال کے عملے کو ووٹر فہرستوں کی تیاری اور پراگریس پر مبادکباد دی اور کہا کہ شفاف ووٹر فہرستیں شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے بتایا کہ محکمہ مال کا عملہ دن رات ووٹر فہرستوں کی تیاری اوراپ ڈیشن میں مصروف ہے۔ غلطیوں سے پاک فہرستوں کی تیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں