سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان کی زیر صدارت آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کی ووٹر فہرستہا کی تیاری اور پراگریس کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا
باغ(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان کی زیر صدارت آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کی ووٹر فہرستہا کی تیاری اور پراگریس کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر باغ ندیم احمد جنجوعہ، اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ محمد عثمان صارم،
اسسٹنٹ کمشنر ممتاز آباد مزمل حسین، اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد ارشد محمود،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راولاکوٹ راجہ محمد وسیم خان، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ راجہ ناصر رشید،مال آفیسر باغ وحید اسلم،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ سردار محمد پرویز خان، تحصیلدار باغ قمر عباس کاظمی، تحصیلدار ہاڑی گہل محمد سبیل منہاس، تحصیلدار حویلی محمد اعجاز عباسی سمیت باغ اور حویلی کے ڈیٹا انٹر آپریٹرز نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان نے کہا کہ عوام جلد از جلد اپنے شناختی کارڈ بنوائیں نادرا کا عملہ گھر گھر جا کر شناختی کارڈ بنوا رہا ہے۔
نئے سافٹ ویئر سے غلطی سے پاک فہرستیں تیار ہو سکیں گی۔انہوں نے رجسٹریشن آفیسران کوجلد اور بہترین انداز میں ووٹر فہرستیں مرتب کرنے پر مبارکباد بھی دی، اس موقع پر ضلع باغ اور حویلی کے رجسٹریشن آفیسران کیطرف سے ووٹر فہرستوں کے حوالے سے جو ایشوز تھے انکو موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، اس موقع پر راجہ محمد وسیم خان نے نادرا کے سافٹ وئیر کو رجسٹریشن عملہ کیساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے تربیت دی اور بتایا کہ نئے سافٹ ویئر میں ووٹر کے نام کی درستگی، اندراج اوراخراج،بلاک کوڈ کی مدد سے کسی بھی علاقہ میں درج تمام ووٹرز کو دیکھا جا سکتا ہے، دوسرے علاقے میں ووٹ اندراج کیصورت میں ووٹرز کوڈ کے ذریعے شفٹ کیا جا سکتا ہے۔