حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چینی کی فی کلو قیمت 83 روپے مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری 187

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چینی کی فی کلو قیمت 83 روپے مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چینی کی فی کلو قیمت 83 روپے مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چینی کی فی کلو قیمت 83 روپے مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا- انہوں نے ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس کو نئے نرخ پر عمل یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کے نئے نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہونگے-مزید برآں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک کی زیر صدارت رمضان المبارک سے قبل مختلف اشیاء کے نرخ از سر نو مقرر کرنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا-

اجلاس میں دالوں، گھی ، چاول سمیت مختلف اشیاء خوردونوش کے نرخ کا جائزہ لے کر نئے نرخ مقرر کردیئے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے باقاعدہ منظوری کے بعد نرخ لاگو کردیئے جائینگے- اجلاس میں اے سی میاں چنوں،جہانیاں، سمیت ڈی او انڈسٹریز،مارکیٹ کمیٹیز و دیگر محکموں کے افسران،

انجمن کریانہ، پرچون،ہوٹل ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی-کمیٹی ممبران کی باہمی مشاورت سے اشیاء کے نرخ از سرنو مقرر کئے گئے-اس موقع پر اے ڈی سی آر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کی سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں