ضلع مہمنددورافتادہ علاقے اپر پڑانگ غار میں پولیس کا پوست کی فصل کے خلاف بڑا آپریشن 256

ضلع مہمنددورافتادہ علاقے اپر پڑانگ غار میں پولیس کا پوست کی فصل کے خلاف بڑا آپریشن

ضلع مہمنددورافتادہ علاقے اپر پڑانگ غار میں پولیس کا پوست کی فصل کے خلاف بڑا آپریشن
آپریشن میں ڈی ایس پی خالد خان۔ایس ڈی پی اولیاقت خان اور ڈی ایس پی پشم گل خان۔خان رحمان اور صمد خان کی نگرانی میں 80 پولیس کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں ۔ آپریشن 700 کنال پر کھڑی پوست کی فصل کو تلف کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔ اس آپریشن میں پولیس کے ساتھ علاقے کے مشران اور ملکان کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ اورپولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہے ۔ آپریشن کے پہلے روز66 کنال آراضی پر کاشت شدہ افیون (پوست) کی فصل کو تلف کردیا گیا ۔

یہ آپریشن 10 دن تک جاری رہے گا ۔ اس موقع پر ڈی پی اصلاح الدین کنڈی نے میڈیا کو تفصیلات میں بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال 80 فیصد کم کاشت ہوئی ہے ۔ پچھلے سال 4118کنال رقبے پر پوست کی فصل کو تلف کیا گیا تھاجسکے خلاف 23دن تک اپریشن جاری رہا ۔ عوام نے پولیس کی جانب سے شروع کردہ اس آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکے کوششوں کو سراہا ہے ۔ مشران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے

ڈی پی صلاح الدین کنڈی کا کہنا تھا کہ نشہ ایک لعنت ہے اور انکے پیدا کرنے والے، بنانے والے اور پھیلانے والے سب قوم کے مجرم ہے ۔ اور یہ لوگ ہماری نوجوان نسل اور طلباء کو نشانہ بنا رہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند پولیس کا عزم ہے کہ ضلع مہمند میں زمانہ قدیم سے کاشت ہونے والے اس مکروہ فصل کا خاتمہ کرکے دم لینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں