آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران184 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی 176

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران184 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران184 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران184 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے 8مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 1کا تعلق مظفرآباد، 1کا جہلم ویلی،2کا پونچھ، 1کا باغ، 1کا میرپور، 1کا بھمبر اور ایک کا کوٹلی سے ہے، 77مریض صحت یاب ہوئے جبکہ1178افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے21کاتعلق مظفرآباد، 9کا جہلم ویلی، 36کا پونچھ،5کا باغ، 41کا پلندری، 14کامیرپور، 19کا بھمبراور 39کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 153609افرادکے کورونا

وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور13713افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے11409افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1924مریض زیر علاج ہیں 380مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے55 کا تعلق مظفرآباد،9کا جہلم ویلی،9کا نیلم،64کاپونچھ،42کا باغ،5 کا حویلی، 7کاتعلق سدھنوتی، 112 کاتعلق میرپور،37کابھمبراور40کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1924مریضوں میں سے1841مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ83مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں