حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی آفس جہانیاں میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی میٹنگ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی آفس جہانیاں میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. خصوصی شرکت ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا نے کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس کی خوشیاں آپ کو مبارک ہوں حکومت پنجاب کی اہم ہدایات ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے،
مساجد میں نماز تراویح کے لیے نمازیوں کی تعداد محدود ہو، ہر نمازی ماسک کا استعمال لازمی کریں ، نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار ہو، نمازی وضو گھر سے کر کے آئیں، بزرگوں اور بچوں کو چاہیے کہ گھر میں نماز ادا کریں اور نزلہ، زکام اور کھانسی والے مریضوں کو چاہیے کہ وہ بھی گھر میں نماز ادا کریں. انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں. مذید انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے بدقسمتی سے ماسک کا استعمال پورے ملک میں 5 فیصد بھی نہیں ہے لہذا آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا ایس او پیز کے بارے میں آگاہ کریں. آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گی اور کورونا ایس او پیز کی آگاہی کے لیے کتابچے تقسیم کیے گے . اس موقع پر قاری زوار احمد سیالوی, قاری محمد اقبال چشتی اور دیگر علماء کرام موجود تھے.