ضلع مہمند پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی 143

ضلع مہمند پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی

ضلع مہمند پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی

ضلع مہمند(افضل صافی)ضلع مہمند پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی۔تفصیلات کے مطابق 13/04/2021 کو رات کے 10:00 بجے پولیس کو تھانہ اپر مہمند کے حدود مولیانو منڈی میں دو فریقوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی۔ڈی سی مہمند غلام خبیب خان اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت خان، ڈی ایس پی جان محمد خان، ایس ایچ او شیر زمین خان، ایس آئی میر افضل خان ایس آئی امجد خان اور پولیس فورس کے جوانوں پر مشتمل ٹیم تیار کی، پولیس فورس کے اس ٹیم نے لڑائی میں زخمی ہونے والے ضیاء اللہ ولد خفیظ الرحمان اور محمد عزیز ولد سمیع اللہ سکنہ مولیانو منڈئی کو ریسکیو 1122 کے مدد سے غلنئی ہسپتال پہنچائے۔ بعد میں دونوں مقتولین کی موت واقع ہوئی۔
پولیس فورس کے اس ٹیم نے جائے وقوعہ پر ملزمان لیاقت، امتیاز اور شوکت ولد ممتاز سکنہ مولیانو منڈئی کو پکڑ کر ملزمان کے قبضہ سے الہ قتل 2 چھری، 1 چاقوں، 2 پستولز اور 1 بارہ بور ریفیٹر برامد ہوئے۔یاد رہے کہ مقتولین کے خاندان والے اور گاؤں والے ملزمان لیاقت، امتیاز اور شوکت ولد ممتاز کے گھر میں گھسنے عورتوں اور بچوں پر تشدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کی بر وقت کاروائی سے ملزمان لیاقت، امتیاز اور شوکت ولد ممتاز کے گھر والوں کی خفاظت ہوئی۔ملزمان کو مزید کاروائی کیلئے تھانہ اپر مہمند غلنئی منتقل کردیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں