پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی جانب سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یونین کونسل نمبر 100 کے نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد 196

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی جانب سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یونین کونسل نمبر 100 کے نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی جانب سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یونین کونسل نمبر 100 کے نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کی یونین کونسلز میں تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے یونین کونسل نمبر100 نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضانے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کے سانحے، حادثے کی صورت میں عوام کو بروقت مدد فراہم کرنیکے اقدامات بارے آگاہی دی۔جس میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے، سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کا انخلاء،جائے حادثہ سے زخمیوں کی ہنگامی منتقلی، عمارت منہدم ہونے کی صورت میں دبے ہوئے

افراد کی تلاش، ریسکیو کرنا اور ابتدائی طبی امداد جس میں دل و سانس کا بند ہونا، ہڈی کا ٹوٹ جانا، خون کا بہنا جیسی ایمرجنسی شامل ہیں بعدازاں ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہرکی زیرنگرانی نوجوانوں نے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ان ورکشاپس کا مقصد نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ مشکل وقت میں وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی مدد کر سکیں۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو کیڈٹ کور کے اجراء پر بریفنگ بھی دی۔زندگی بچانے اور سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ بہت اہمیت کی حامل ہے تمام شہری آن لائن کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفیکیٹ کے لیے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ ڈاوٗن لوڈ کریں ۔ انہوں نے نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں ایپ کی دلچسپی کو سراہا۔مقامی اور سماجی افراد کی بڑی تعداد نے ریسکیو 1122 کی اس کاوش کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں