لاہور یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال ، پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا 176

لاہور یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال ، پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا

لاہور یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال ، پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا

لاہور (تازہ ترین ) لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صبح صبح ایک شر پسند گروہ نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر دیا جہاں رینجرز اور پولیس کو پھنسا کر انہوں نے ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا اور انہیں کالعدم تنظیم کے مرکز لے جایا گیا ، اس کے علاوہ شدت پسندوں نے تقریباً 50 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر بھی اپنے مرکز پہنچایا جہاں سے شر پسندوں نے رینجرز اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے شر پسندوں کو پیچھے دھکیلنے اور پولیس اسٹیشن کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایکشن لیا یہ سب کچھ سیلف ڈیفنس میں کیا گیا بصورت دیگر آج مدرسہ یا مسجد کے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں تھا ، جو کچھ بھی کیا گیا یہ اپنے دفاع اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

اس معاملے کے حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ڈی ایس پی نواں کوٹ ڈی ایس پی عمر فاروق کا ویڈیو بیان بھیٹوئٹر پر شیئر کیا ، جس میں ڈی ایس پی عمر فاروق ہیں یہ بتا رہے ہیں کہ صبحتھانہ نواں کوٹلاہور کے سامنے روڈ کھلوانے کے لئے آپریشن ہوا تھا جس میں یہ مظاہرین کے ہاتھوں اغوا ہوئے اور زخمی بھی ہوئے انہیں قاری فاروق صاحب نے ریسکیو کیا۔https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1383728679889502214
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا،191مقامات کلیئرہوگئے، اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹی ایل پی سےکوئیمذاکرات نہیں ہورہے ، وزیراعظم عمران خان نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا ، ہم کسی صورت آپ ﷺ گستاخی کوقبول نہیں کریں گے ۔https://www.youtube.com/watch?v=gECauw9fgPI

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا جن میں 191مقامات کلیئرہوگئے ہیں اور اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے اور لاہوریتیم خانہ چوک پراب بھی حالات کشیدہ ہیں تاہم 20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، ٹی ایل پی کے اکاوَنٹ بلاک ہوں گے ، شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، 20اپریل کوراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں