جی او سی چنار ڈویژن مری میجرجنرل واجد عزیز کا وادی لیپہ کا دورہ 149

جی او سی چنار ڈویژن مری میجرجنرل واجد عزیز کا وادی لیپہ کا دورہ

جی او سی چنار ڈویژن مری میجرجنرل واجد عزیز کا وادی لیپہ کا دورہ

لیپہ (بنارس راجپوت سے) جی او سی چنار ڈویژن مری میجرجنرل واجد عزیز کا وادی لیپہ کا دورہ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیپہ سیدپورہ میں منعقدہ پاک فوج کی جانب سے جشن بہاراں فیسٹیول کا دورہ کیا اس کے علاوہ فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف سٹال کا وزٹ بھی کیا ان کے ہمراہ برگیڈ کمانڈر لیپہ اور متعلقہ یونٹس کے آفسیران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فیسٹیول میں رکھے کے سٹال جس میں ووڈ کارونگ سے بنی اشیاء اس کے علاوہ کشمیری شالے لیپہ کی سوغات جن میں اخروٹ سرخ چاول مکی کو بطور خاص پسند کیا ان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کو منعقد کرنے کا مقصد لیپہ کی سیاحت اور ثقافت کو پروموٹ کرنا یہ تب ہو سکتا ہے

جب لیپہ کی عوام اس میں بڑ چڑھ کر حصہ لے گی فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ لیپہ کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہو ان کے حوصلے دیدنے ہیں اس کے علاوہ جی او سی نے پاک فوج کی طرف سے منعقدہ میڈیکل کیمپ کا بھی وزٹ کیا اس کے علاوہ فیسٹیول میں والی بال ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور پچھلے سال میرپور بورڈ سے میٹرک میں پوزیشن لنے والی طلبہ انم مقبول سے بھی ملاقات کی اور اس کو کیش پرائز دیا

اس کے علاوہ علاقہ عمائدین سے بھی ملاقات کی ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ لیپہ میں سیاحت کو فروغ دے کر لیپہ کی تقدیر کو بدلیں گے عمائدین علاقہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیپہ کی عوام کے ساتھ ہر مشکل وقت میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں

جی او سی نے لیپہ گرلز ڈگری کالج کے لیے ملٹی میڈیا کا اعلان کیا جس پر کالج انتظامیہ نے جی او سی کا شکریہ ادا کیا کالج کی طرف پرنسپل نے جی او سی کو تحفہ پیش کیا گیا تقریب کے دوران پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جی او سی نے جشن بہاراں فیسٹیول منعقد کروانے پر پنجاب رجمنٹ کے کمانڈگ آفسیر کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا ہم لیپہ کو ماڈل ولیج بنائیں گے تا کہ یہاں سیاحت کو فروغ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں