ڈی آئی خان/ممتاز بزنسمین راشد خان کی طرف سے وفاقی وزیرعلی امین کے اعزاز میں افطارڈنر/خرم خان گنڈہ پور، ارشدبلوچ سمیت دیگر کی شرکت
ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)الحمد پراپرٹی ڈیلر کے چٸیرمین ممتاز پراپرٹی ٹاٸیکون راشد انور خان کی طرف سے وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پور کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں وزیر موصوف کے علاوہ چیف آف گنڈہ پور اور خوبصورت شخصیت کے مالک سردار خرم خان گنڈہ پور۔ دبنگ شخصیت ارشد خان بلوچ، اعجاز خان، اسفند خان کنڈی، وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے پرسنل سیکریٹری نواز خان اور محمد لطیف خان نیازی، محمد تنزیل شیخ، طارق خان نے شرکت کی