کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ 120

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈیرہ غازی خان( فخرالزمان لکھیسر )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نےصفائی،سیوریج،پیچ ورک اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ کمشنرنے ڈویلپمنٹ،کارپوریشن کے سی سی او جواد الحسن گوندل ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی سی او یار محمد ،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ بلاک 29، 30، ایس،ٹی کے علاوہ چوک چورہٹہ،پل ڈاٹ اور شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے صفائی،

سیوریج،شجرکاری اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا کمشنر نے کراون فیلیئر کے مقام پر معیاری پیچ ورک کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے چوک چورہٹہ کی گرین بیلٹ پر ابلتے گٹر پر فوری صفائی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے شہر کی گرین بیلٹس،میڈینز اور پارکس کی بہتری کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے مقامات کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ بنانے کے ساتھ ”خدمت آپ کی دہلیز پر” کی ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ عوامی فیڈ بیک کو خوش آمدید کہا جائیگا۔شہر کی بہتری کیلئے سب محکمے ملکر کام کریں،فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں