رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ای خدمت مرکز کا دورہ
ڈیرہ غازی خان( فخرالزمان سے )رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ایک ہی چھت کے نیچے مختلف محکموں کی طرف سے قائم کاؤنٹرز اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
عملہ اور سائلین سے معلومات حاصل کیں. ایم پی اے نے کہا کہ ای خدمت مرکز حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ای خدمت مرکز کی وجہ سے عوام کو سرکاری امور کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے جس سے سفری اخراجات اور وقت بچے گا.