وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کا جلد دورہ متوقع 132

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کا جلد دورہ متوقع

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کا جلد دورہ متوقع

ڈیرہ غازی خان( فخرالزمان لکھیسر ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کا جلد دورہ متوقع ہے۔وہ قبائلی علاقہ اور تونسہ تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی کے دو روزہ دورہ کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ منصوبوں کی موقع پر تختیاں نصب کرنے کے ساتھ ہیلی پیڈز اور دیگر انتظامات مکمل کئے جائیں۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں