ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی۔ دھوکہ باز شخص گرفتار
ضلع مہمند(افضل صافی)ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی۔ دھوکہ باز شخص گرفتار.تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل مہمند پولیس کو سیٹیزن پورٹل پر ایک دوکاندار نے کمپلینٹ کی ۔ کمپلینٹ میں بیت اللہ نامی شخص نے لکھا تھا کہ میرا دوکان شبقدر بازار میں ہے۔ اور کاشف نامی شخص نے میرے دوکان سے 40 ہزار روپے کا ایزی پیسہ کرکے پیسے دینے سے مکر گیا۔ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے کمپلینٹ کا پوری طرح سے جائزہ لیا
اور ایس ڈی پی او لوئر دلفراز خان کو کمپلیننٹ کنندہ بیت اللہ سکنہ شبقدر کے ساتھ ہر قسم تعاون کی ھدایت کی۔ایس ڈی پی او لوئر دلفراز خان اور حوالدار جان عالم خان نے ہمراہ پولیس ٹیم مختلف ذرائع سے تفتیش شروع کردی۔ اور بہت قلیل مدت میں ملزم کاشف کو ٹریس کرکے دوکاندار بیت اللہ سکنہ شبقدر سے لوٹے ہوئے پیسے وصول کیے۔دوکاندار بیت اللہ سکنہ شبقدر نے دی پی او مہمند اور ایس ڈی پی او لوئر دلفراز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کام کو سراہا۔