ضلع مہمند, ڈپٹی ہوم سیکرٹری ٹرائبل افیئرز کا یکہ غنڈ اور میاں منڈی میں سستا بازاروں کا دورہ 129

ضلع مہمند, ڈپٹی ہوم سیکرٹری ٹرائبل افیئرز کا یکہ غنڈ اور میاں منڈی میں سستا بازاروں کا دورہ

ضلع مہمند, ڈپٹی ہوم سیکرٹری ٹرائبل افیئرز کا یکہ غنڈ اور میاں منڈی میں سستا بازاروں کا دورہ

ضلع مہمند(افضل صافی)ضلع مہمند, ڈپٹی ہوم سیکرٹری ٹرائبل افیئرز کا یکہ غنڈ اور میاں منڈی میں سستا بازاروں کا دورہ ۔عوامی مطالبے پر آٹااور دوسری رعایتی اشیاء کو مزید بڑھانے کے یقین دہانی۔صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کو دوسری شہریوں جیسے سہولیات رعایتی اشیاء پہنچانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔آئندہ چند دونوں میں مذکورہ سستا بازاروں میں تمام رعایتی اشیاء کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائینگے۔ڈپٹی ہوم سیکرٹری بصیر علی رحمان،
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہوم سیکرٹری بصیر علی رحمان نے قبائلی ضلع مہمند کے مقام پر قائم سستا بازاروں یکہ غنڈ اور میاں منڈی کا معائنہ کیا۔اسکے ہمراہ سیکشن آفیسر لاء اینڈ آرڈر ناصرخان بھی موجود تھے۔یکہ غنڈ اور میاں منڈی سستا بازار پر ڈپٹی ہوم سیکرٹری نے اطمینان کا اظہار کیا۔میاں منڈی بازار میں معائنے کے موقع پراے ڈی سی منظور حسین بھی موجودتھے

میاں منڈی سستا بازار میں مقامی لوگوں نے علاقے میں سرکاری آٹے سپلائی کی کمی کا شکایت کی۔ جس پر ڈپٹی ہوم سیکرٹری نے آٹا سمیت دوسری رعایتی اشیاء خوردنوش کی کمی کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی اور کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دینے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں