آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران134 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق 176

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران134 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران134 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد(بنارس راجپوت سے)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران134 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع باغ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 03مریض فوت ہوئے ہیں، 131مریض صحت یاب ہوئے جبکہ972افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے25 کاتعلق مظفرآباد،1کا جہلم ویلی،1کا نیلم ویلی،45کا پونچھ،16کا باغ،11کا پلندری،9کا میرپور ،5کا بھمبر اور 21کا کوٹلی سے ہے

۔آزادکشمیر میں اب تک 170609افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور16327افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے13589افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2280مریض زیر علاج ہیں 458مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے63 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،82کاپونچھ،55کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 125 کاتعلق میرپور،46کابھمبراور53کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2280مریضوں میں سے2194مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ86مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں