حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی میٹنگ ہوئی 201

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی میٹنگ ہوئی

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی میٹنگ ہوئی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر جو کہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ عوام الناس کی کثیر تعداد کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا نہ ہے

جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے اس گمبھیر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تمام پٹواریان اج سے اپنے اپنے حلقے کے تمام چکوک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں معززین علاقہ، لمبرداران اور خصوصاً مسجد کی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور ان سب کو اعتماد میں لے کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے ان سے اپیل کریں کہ مساجد میں منادی کرائی جائے کہ 15 سال سے لے کر 50 سال کی عمر کے افراد ماسک لگا کر نماز ادا کرنے کے لیے آئیں،

سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا، مرض میں مبتلا نمازی، کم عمر اور زائد عمر کے افراد اپنے گھروں میں نماز ادا کریں، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہے. 24 اپریل سے تمام حکومتی اور پرائیویٹ سکول 13 مئی 2021ء تک بند کر دیے گئے ہیں تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ رکھ سکیں اس کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ فصل ربیع 21 کی ریکوری زرعی ٹیکس اور آبیانہ کی ریکوری سو فیصد مکمل ہونی چاہیے. واگزار کرائی گی زمین کی سختی سے نگرانی کریں تاکہ ناجائز قابضین دوبارہ قبضہ نہ کر سکیں. اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں محمد طاہر عباس کچھی ، واصل باقی نویس اختر فاروق ، مہر ظفر اقبال دھنیانہ، مشتاق احمد، طاہر مسعود، اور حاجی محمد رفیق موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں