صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا معائنہ کیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اچانک رمضان بازار خانیوال کا معائنہ کیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک بھی ہمراہ تھے- صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں سبسڈائزڈ ریٹس پر چینی،آٹے،کریانہ کی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا اور فیئر پرائس شاپ پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی چیک کی-صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں انتظامات اور سبسڈی پر اطیمنان کا اظہار کیا
اور انتظامیہ کو کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے،چینی، آٹا سمیت تمام اشیاء کی وافر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس سال تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج دیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-