کورونا کیسز میں اضافہ، مردان میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ 130

کورونا کیسز میں اضافہ، مردان میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ، مردان میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مردان( بیوروچیف)کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبہ خیبرپخونخوا کے ضلع مردان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کے مطابق مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے جس کے باعث ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مردان میں کل سے 7 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اشیائے خوردونوش، میڈیسن اور دیگر اشیائے ضرور یہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمورجھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر میں مریضوں کی تعداد 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں