ضلع مہمند ،لکڑو میلہ علاقے میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کے سبب بن رہی ہے. میلے میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں علاقے میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا 144

ضلع مہمند ،لکڑو میلہ علاقے میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کے سبب بن رہی ہے. میلے میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں علاقے میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

ضلع مہمند ،لکڑو میلہ علاقے میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کے سبب بن رہی ہے. میلے میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں علاقے میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

ضلع مہمند(افضل صافی سے)ضلع مہمند ،لکڑو میلہ علاقے میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کے سبب بن رہی ہے. میلے میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے. جسکی وجہ سے علاقے میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے..تحصیل صافی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن ملک کشمیر خان مشال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحصیل صافی میں کرونا کی وباء تیزی سے پھیل رہا ہے اور عوام احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے.

ان کا کہنا تھا کہ لکڑو بازار میں ہر جمعہ کے دن مویشی منڈی لگتا ہے جس میں ضلع مھمند. باجوڑ اور چارسدہ سے بہت زیادہ لوگ شرکت کرنے آتے ہیں. لوگوں کا ھجوم بےحد زیادہ ہونے سے کرونا کے خلاف کسی قسم کے احتیاطی تدابیر کرنا ممکن نہیں اور جگہ کم ہونے سے کسی قسم ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جاسکتا.

ملک کشمیر خان نے ڈی سی م انتظامیہ اور ڈی پی او سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکڑو مویشی منڈی اور میلہ لگانےپر فوری پابندی لگا دی جائے تاکہ کرونا کی وباء علاقہ میں مزید نہ پھیل سکے. ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تحصیل صافی میں ایک دن کو چھ افراد جانبحق ہوگئے جو کہ انتھائی تشویش کی بات ہے.

ملک کشمیر خان نے کہا کہ علاقہ میں کرونا پھیلنے کے خلاف محکمہ صحت اور دیگر ذمہ دار افراد فوری اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو محفوظ بنایا جائے. احتیاطی تدابیر پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے. اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی. کیونکہ ہم ہر قسم تعاون کے لیے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں