حکومت محنت کش طبقے کی فلاح وبہبودکے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سردار محمد مسعودخان 118

حکومت محنت کش طبقے کی فلاح وبہبودکے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سردار محمد مسعودخان

حکومت محنت کش طبقے کی فلاح وبہبودکے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سردار محمد مسعودخان

مظفرآباد(بنارس راجپوت) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعودخان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح وبہبودکے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔کرونا وائر س سے پیدا صورتحال کی وجہ سے مزدور پیشہ افراد کی مشکلات کا احساس ہے جن کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ریاست نے کہا کہ حکومت کارکنوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور ان کا وقار بھی برقراررکھا جائے گا

۔دنیا بھر کے تمام مزدور پیشہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر ریاست نے کہا کہ 1886ء میں شکاگو کے مزدورں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرکے انہیں اپنی جرات اور تنظیم پروان چڑھانے کا شعوردیا۔قربانی اور اس تحریک میں محنت کی قدر واحترام کا تصور ایک روح کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں